ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 40
کی خلافت باطل ہو سکتی ہے۔مجھے آپ کی حق پسند طبیعت او رمصالحت کی خواہش کرنے والی آپ کی ارادت نے یہ خط لکھوایا ہے۔آپ اس معاملہ میں بہت غور کر کے کوئی جگہ اور کوئی وقت مقرر فرما دیں جہاں میں اور آپ مل سکیں۔شاید حضرت حق سبحانہ و تعالیٰ کوئی عمدہ سبیل نکال دے۔صرف آدمی کو اسی واسطے روانہ کیا ہے۔آپ ازراہ کرم بہت تامل کے بعد جواب دیں اور بعد از ملاقات کم سے کم آپ انتظاری کر لیں کہ اوّل کہ تائیدا ت الٰہیہ کھلے طور سے اور کامل زور سے کس کے لئے ساتھ ہیں۔دوم برس چھ مہینے مخالفت چھوڑ کر آپ لوگ خاموش ہو رہیں اور دیکھیں کیا جلوہ گری ہوتی ہے۔سوم انتظار فرماویں کہ(الرعد:۱۸) کا نشان دیکھنے والے کے لئے کس طور پر ظہور فرماتا ہے یا گزشتہ نشانوں سے مقابلہ کریں کہ کھلے طور پر اور زور سے کس کی تائید ہوئی اور دوسری بات میں انتظار کیا جاوے کہ آئندہ برس یا چھ ماہ تک تائیدات الٰہیہ کس کے شامل حال رہتے ہیں؟ چہارم بات یہ ہے کہ دیکھا جاوے کہ کس کا وجود اپنی بقا سے مفید ہے اور کس کا وجود نکما اور بیکار ہو کر دنیا کے لئے برکت کا موجب نہیں ہوتا ہے۔(الحکم جلد ۳ نمبر ۲۹ مورخہ ۱۷ ؍ اگست ۱۸۹۹ء صفحہ ۶ ، ۷ ) اسلام پر ایک نظر اسلام نے کوئی عمدہ تعلیم اور پسندیدہ بات نہیں جس کا حکم اور کوئی بُری اور ناپسند بات نہیں جس کی ممانعت نہ کی ہو۔بارہا سوال ہوا ہے اسلام کو ہماری معاشرت اور دنیوی امور میں دخل ہے یا نہیں؟ مجھے یقین ہے اسلام ہمارے ان امور میں جن کا تعلق ہماری عام حالت صحت اور مرض سے ہے راحت بخش مقنن ہے یہ صحت یا مرض روحانی ہو یا جسمانی۔ہاں ایسے امور میں جو خاص ملک یا خاص آب وہوا یا خاص اسباب مختص الزمان یا مختص المکان کے ساتھ تعلق رکھتے ہوں۔اسلام آزادی بخش مذہب ہے۔