ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 367 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 367

ہوتے ہیں اور عام نظر سے پوشیدہ اور غائب ہوتے ہیں۔اس واسطے طاعون وخذ الجِنّ ہے۔اس آزادی کے زمانے میں جبکہ خدا تعالیٰ کو خوب علم تھا کہ شریعت الٰہی اور کلام نبوت پر اعتراض کئے جاویں گے۔اللہ تعالیٰ نے ایسے سامان بھی مہیا کردئیے کہ جن سے وہ اعتراض خود بخود حل ہوگئے۔اس وخذ الجِنّپر بھی اس آزادی کے زمانہ میں اعتراض کیا گیا تھا۔آزادی خود خدا نے بخشی تاکہ اس کی کلام کا سچا ہونا اچھی طرح سے روزِروشن کی طرح بپا یہء ِ ثبوت پہنچ جاوے اس نے اپنی کامل حکمت اور وسیع علم سے ایک آلہ جس کا نام خوردبین ہے پیدا کرادیا۔جس سے وہ باریک در باریک مخلوق اور عناصر جو انسانی نظر سے پوشیدہ رہ کر باعث اعتراض ہوئے تھے۔اس طرح نظر آگئے اور شریعتِ الٰہی اور کلام نبوت کا سچا ہونا ثابت ہوگیا۔ممکن تھا کہ بلکہ اغلب تھا کہ وخذ الجِنّ سے انکار کردیا جاتا اور شریعت الٰہی اور کلام نبوت کی تغلیط اور استہزاء کیا جاتا مگر خوردبین کے نکل آنے سے صداقت ظاہر ہوگئی۔اسی طرح ہیضہ کے کیڑوں، مرگی کے کیڑوں اوراور باریک در باریک مخلوق کا نام بھی جنّ ہے۔حالت جنون میں جن خبیث روحوں کا تعلق انسان کے دل و دماغ سے ہوتا ہے۔اس کا بھی انکار تھا مگر سپریچیول ازم (Spiritualism) سے اس امر کا صاف ثبوت مل گیا۔غرض تمام کتب میں جنّ کے وجود کے متعلق اتفاق ہے۔مسلمان، یہود، عیسائی، مجوسی، ہندو سب اس بات کے قائل ہیں۔انبیاء نے اولیاء نے بھی جنّ کے وجود کو مانا ہے اور فلاسفروں نے بھی تسلیم کیا ہے کیونکہ ان کی مساعی جمیلہ سے جنّ کے وجود کا ثبوت گویا ہر ایک انسان کے واسطے مہیا ہوگیا ہے۔میں اگر اپنی تحقیق کا سلسلہ شروع کردوں تو بات بہت لمبی ہوجاوے گی مگر اللہ کے فضل سے میرے سب مخاطب اس وقت مسلمان ہیں۔لہٰذا مجھے سلسلہ کلام کو بہت وسیع کرنے کی چنداں ضرورت نہیں۔یاد رکھو دکھ پہنچانا اس جنّ کا کام ہے اور مخفی در مخفی خبیث روح کا نام ہے۔جتنے