ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 366
مانگتا ہے اور(ابراہیم : ۴۱) کی دعائیں مانگتا ہے۔غرض نماز میں دونوں پہلو حق اللہ اور حق العباد، دین اور دنیا رکھے گئے ہیں۔پس اس اصل غرض و غایت کی طرف جس کی انبیاء اور قرآن شریف تعلیم کرتے ہیں خاص توجہ کرنی چاہئے اور آخرت کے واسطے اس دنیا ہی سے سامان ساتھ لینے کی کوشش کرنی چاہئے۔اب ہم اصل سوال کے جواب کی طرف توجہ کرتے ہیں اور دُعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی توفیق شامل حال ہو اور صحیح اور درست جواب آجاوے ممکن ہے کہ کسی روح کو اس سے بھی فائدہ پہنچ جاوے۔جنّ کے معنے جِنّ کے معنے ہیں چھپے ہوئے کے۔جَنَّ کے معنے ہیں رات نے اندھیرا کیا۔آیا ہیجَنَّ عَلَیْہِ اللَّیْل۔جُنّۃ کہتے ہیں ڈھال کو کیونکہ اس سے بھی انسان دشمن کے وار سے چھپ جاتا ہے۔پہلے زمانہ میں ڈھال بھی منجملہ ایک عمدہ لباس کے ہوا کرتی تھی کیونکہ اس کا ہر وقت ساتھ رکھنا ضروری تھابوجہ آزادی ہتھیاروں کے، دشمن ایک دوسرے پر وار کرتے تھے تو اس کے ذریعہ سے بچاؤ کیا جاتا تھا۔جنون پاگل پنے کو کہتے ہیں کیونکہ پاگل بھی ایک طرح کی ظلمت اور اندھیرے میں مبتلا ہوجاتا ہے اور اس کو تمیز نہیں رہتی۔اندھیرے میں بھی دوست، دشمن، محبوب اور عدوّ میں تمیز نہیں ہوسکتی اور اسی طرح پاگل کو بھی امتیاز نہیں رہتا۔اس واسطے پاگل کو مجنون کہتے ہیں۔جَنَّۃٌ باغ کو کہتے ہیں کیونکہ وہ بھی دور سے بوجہ گنجان درختوں کے کالی گھٹا اور اندھیرے سے مشابہت رکھتا ہے۔جنان دل کو کہتے ہیں کیونکہ دل کے حالات بھی کسی کو معلوم نہیں ہوتے اور پوشیدہ ہوتے ہیں۔جنین۔اس بچے کو کہتے ہیں جو کہ ابھی ماں کے پیٹ میں ہو۔وہ بھی چونکہ پوشیدہ اور ظلمت میں ہوتا ہے اس واسطے جنین کہلاتا ہے۔غرض ہر پوشیدہ اور چھپی چیز اور بات کو عربی میں جیم اور دو نون سے تعبیر کیا جاتا ہے۔وہ باریک کیڑے جن سے طاعون پیدا ہوتا ہے ان کو بھی الجِنّ کہتے ہیں کیونکہ وہ بہت باریک