ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 343 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 343

قرب الٰہی کے لیے نہایت ضرورت ہے ۱۔اتباع نبی کریم کی جاوے (اٰل عمران: ۳۲) ۲۔کبر اور کسل سے کلی اجتناب۔ (الاعراف : ۲۰۷) ۳۔استغفار و استقلال کے ساتھ درود شریف (الف) (ہود:۴)(ایڈیٹر) (ب) (حٰمٓ السجدۃ:۳۱) (ج) (الاحزاب:۵۷)(ایڈیٹر) ماہ رمضان کی شب کو کیا کرے؟ ۱۔بار بار تہجد پڑھے تاکہ بار بار عرض کا موقع ملے۔۲۔ایسے اضطراب سے کہ گویا آخری فیصلہ ہے۔۳۔پورے اُبال اور جوش سے۔۴۔خلوت۔رمضان میں گریہ، خشیت، دعا، غذا میں تغیر کرو تاکہ آسمان سے تمہارے لیے برکات کا نزول ہو میرے نزدیک (الرعد: ۱۲) دلیل ہے۔بڑا بدنصیب ہے جس نے رمضان پایا اور تغیر نہ پایا۔رمضان کے دن میں کیا کرے سبّ و شتم، غیبت، لغو، بد نظری اور کثرت کام سے بچے وَ تَوَاصَوْ بِالْحَقِّ پر رہے۔منزل قرآن اور مجاہدہ اور قرآن پڑھتے وقت ہر ایک آیت کو اپنے اوپر چسپاں کر کے دیکھے، جوئندہ یا بندہ، دعا، توبہ نصوح کرے۔خدا تعالیٰ پر حکیم الامت کا ایمان اور بھروسہ ا للہ تعالیٰ پر میرا بھروسہ اتنا ہے کہ الہام کشف اور رؤیا اور ان کا تواترجو یقین تام کا موجب ہے نہ ہو اور میں قسم کھالوں تو اللہ تعالیٰ کو اگر زمین کاتختہ الٹنا پڑے تو الٹ دے۔