ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 324 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 324

(۷) ۔الخ (الاعراف: ۱۷۳) اس آیت کی تشریح ہماری کتاب فصل الخطاب میں ملاحظہ کرو۔میثاق برحق ہے قرآن کریم و احادیث نبوی اس کے شاہد ہیں لیکن ارواح کا جسم سے پہلے موجود ہونے کا ثبوت کوئی نہیں۔(۸) اس میں شک نہیں کہ آپ کا شق صدر ہوا۔قرآن کریم اس پر صریح’’ ‘‘(الم نشرح :۲) میں ارشاد فرماتا ہے۔بھلا آپ غور کریں اگر شرح صدر نہ ہو تو وہ کام جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم روز مرہ کرتے تھے کسی غیر مشرح الصدر کاکام ہے آپ کی نو یا گیارہ بیویاں تھیں اور سب کی سب آپ پر فدا تھیں ان کے ساتھ اگر آپ کامل معاشرت نہ فرماتے تو کیا وہ رہ سکتی تھیں۔پھر پانچ وقت آپ ہی جماعت کرانا اور بڑی بڑی سورتیں پڑھنا پھر تہجد کو بطور فرض اتنی لمبی قرأت سے پڑھنا کہ سورہ بقر، سورہ اٰل عمران ، سورہ نساء ، سورہ مائدہ کبھی کبھی ایک ایک رکعت میں پڑھ جاتے تھے۔پھر عرب کے وحشیوں سے مناظرہ، یہو دسے مناظرہ ،عیسائیوں سے مناظرہ ،غرض علماء جہلاء دونوں سے مقابلہ اور پھر اپنا ایک ہی طرز واحد رکھنا۔پھر یہی نہیں کہ صرف زبانی جمع خرچ ہو بلکہ اپنی تاثیر سے ہزاروں کو عملی طور پر اپنے ساتھ ملا لیتے تھے۔سائل نے کوئی ایسا لیڈر دیکھا ہو تو ذرہ اس کا نام ہی بتائیں کہ اس کی تقریر سے لوگ اپنے جان و مال اور ہر ایک چیز کو استقلال و دوام کے ساتھ قربان کردیں۔پھر تمام بادشاہان وقت سے خط و کتابت کرنا اور پھر باوجود اس کے سورہ حجرات سے معلوم ہوتا ہے کہ کسی صحابی کو بولنے کی اجازت نہ تھی۔پھر رات دن کی مہمان نوازی کے لیے نہ کوئی خزانہ ہے نہ کوئی مہمان خانہ تھا نہ کوئی باورچی خانہ ہے نہ کوئی لنگر کا مہتمم ہے نہ کوئی چارپائی ہے اور پھر کوئی مہمان ناراض نہیں جاتا۔پھر قوانین جن میں عبادات و معاملات و روحانی اخلاق کی اصلاح ہوسکے ان کا وقتاً فوقتاً ایجاد کرنا اور ان کو کر کے دکھادینا اور عمل کروادینا پھر سارے معاملات کا فیصلہ بھی آپ ہی کرنا۔پھر فوجی افسروں کو مقرر کرنا اور کمان اپنے ہاتھ میں رکھنا اور ساری سکرٹری شپ (یعنی منشی کا کام)آپ کی زبان ہی تھی پھر عرب جیسے جنگجو طبائع کو مسخر کرنا اور ان کے عمائد کو ان کے غربا کے ساتھ کھڑا کر دینا اور سب کے