ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 297 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 297

ثابت کر دیا کہ اہل بیت کا مہدی کون ہے۔وہ ہمارا آقا اور مطاع حضرت مرزا غلام احمد علیہ السلام جس کے مہدی اہل بیت ہونے کی شہادت خدا کے علم اور فعل نے پرانی اور نئی دنیا میں دی ہے (النّسآء : ۸۰)۔اب میں دوسرے گروہ کو نصیحت کرتاہوں کہ اے محبان اثنا عشریہ اور ان کے اتباع کا دم بھرنے والو اور اے آلِ فاطمۃ الزہرا و آلِ حسن و الحسین اور اے آلِ زین العابدین علیہم السلام ھَلْ فِیْکُمْ رَجُلٌ رَشِیْد۔کیا تم کبھی خواب غفلت سے بیدار ہوگے کیا کوئی تم میں سے ایسا بہادر اور سچا محب اہل بیت ہے جو کہ اپنے امام زین العابدین کی اس بات کو مانے اور اہل بیت کے مہدی کی اتباع سے مشرف ہو۔خدا کے لئے ذرا غور تو کرو کہ حضرت امام زین العابدین نے کیسے دو یکتا نشان اپنے مہدی کے بتائے ہیں جو کہ اور کسی میں نہ کبھی ہوئے اور نہ ہوں گے اور پھر تمہاری آنکھوں کے سامنے یہ دونوں نشان ہمارے آقا اور مطاع کے لئے علیٰ رؤوس الاشہاد پورے ہوئے۔کیا اب بھی کوئی کسر باقی رہی ہے۔نمبر۹۔ہمارے آقا اور مطاع کو قریباً ہر ایک قوم کے مقابل پر ایک بین فرقان دیا گیا ہے مثلاً دیکھو کہ مسئلہ وفات مسیح اور تائیدات میں ان سے زائد ہونے کی اثبات اور آتھم کے ہاویہ میں گرنے نے عیسائیوں کو کیسا دم بخود کیا اور ان پر کیسی حجت پوری ہوئی یہاں تک کہ مسیح موعود کے خدام سے آگے بھاگتے ہیں۔جیسا کہ کمان سے کوّا یا لاحول سے شیطان۔پھر دیکھو لیکھرام کے قتل کی پیشگوئی کے سچا ہونے اور مسئلہ نیوگ کے نقائص طشت ازبام کرنے سے آریہ مذہب پر کیسی ہلاکت آئی۔پھر دیکھو بابا نانک کے اثبات اسلام سے سکھوں کو کیسا لاجواب کیا پھر حسین پر اپنی فضیلت ثابت کر کے شیعہ کو کن آنسوؤں سے رلایا۔یہاں تک کہ اپنے مخذول اور خائب آبا واجدادکی طرح تبرا بازی سے اپنے لاجوابی اور ضعف کا انہوں نے ثبوت دیا۔پھر سب عرب وعجم کو دعا کے