ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 166 of 430

ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 166

تیرے حق میں، تیرے خاندان کے حق میں، تیری بہنوں کے حق میں کیسی مؤثر ہوئیں۔مجھ پربڑا ہی سخت گذرا ہے کہ تجھے مرزا جی کے متعلق اب تک توہمات ہیں۔معلوم ہوتا ہے کہ تو نے اپنے دوست اور دلی دوست نورالدین کوبھی نہیں پہچانا۔کیا تیرے لیے یہ کافی نہ تھا کہ نورالدین مرزا جی کا مرید ہے اور بس؟اصل یہ ہے کہ تو دنیا پرست ہے اوراپنی نافہمی کاگرفتار۔خبردارہو جا اوریہاں چلا آ۔کہاں تیری عقل اورمرزا جی پرتوہمات! توبہ کر لے۔اوربواپسی ڈاک قادیان چلا آ۔وَاِلَّا میں توافسوس کروں گا مگرتجھے افسوس کے ساتھ ملامت اٹھانی ہو گی۔۳۱ مارچ ۱۸۹۷ء دستخط نور الدین از قادیان۔( البدرجلد ۲ نمبر ۴۱،۴۲مورخہ۲۹ ؍اکتوبر و۸ نومبر ۱۹۰۳ء صفحہ ۳۲۹)