انسان کامل

by Other Authors

Page 22 of 30

انسان کامل — Page 22

۲۲ نکال کر چبایا گیا۔اور آپ کو سخت رنج پہنچایا گیا۔مگر با وجود اس کے فرمایا۔کہ خبردار مسلمانو! تم ایسا نہ کرنا۔سبحان الله و بحمده سبحان اللہ العظیم - جنگجو اور پھر الیسا رحیم ؟ پھر فاتح ہو کر آپ اعلان فرماتے تھے۔دیکھو کسی زخمی کو قتل نہ کرنا۔کسی بھاگنے والے کے پیچھے زیادہ تعاقب نہ کرو بھاگتا ہے تو بھاگنے دو جنگ بدر میں ستر کا فرقید ہو کر مدینہ لائے گئے۔حضور نے فرمایا۔ان سے حسن سلوک کرنا۔وہ قیدی خود کہتے ہیں کہ خدا کی قسم مسلمان خود پیدل چلتے۔ہمیں سوار کرتے۔آپ بھوکے رہتے ہمیں کھانا کھلاتے۔آپ پیاسے رہتے۔ہمیں پانی پلاتے۔بتاؤ دنیا کے لوگو ! تم نے ایسا فاتح کبھی دیکھا ہے ؟ پھر احمد میں ایک حد تک اور حنین میں ایک وقت تک مسلمان مغلوب رہے مگر آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کا نمونہ دیکھو۔کہ صحابہ کے پیر اکھڑ جاتے ہیں۔مگر آپ میدان میں رہتے ہیں۔حالانکہ شکست کے وقت جبرئیل اور بادشاہ عموماً اپنے باڈی گارڈ کیسا تھ پہلے سے روانگی کا انتظام کرتے ہیں۔سب سے مشہور بادشاہ نپولین نے واٹرلو کے میدان میں الیسا ہی کیا تھا۔مگر حضور خود کھڑے رہے۔فوج بھاگ گئی سبحان اللہ و بحمدہ سبحان الله العظيم بطور کنبہ والے کے کامل نمونہ پھر آپ کنبہ والے ہیں۔تمام کنبہ آپ سے خوش ہے۔سب کی خبر گیری کرتے ہیں۔خاندان کے کافر اور فاسق لوگوں کے متعلق فرمایا۔اِنَّمَا الفُلَانِ نَسُوالي بِاَوَلِيَا ، ولكِن لَّهُمْ رَحَمُ سَاَلُهَا بَلالِهَا یعنی میرے خاندان کے فلاں فلاں لوگوں سے کفر و نفاق کی وجہ سے میرا کوئی قلبی تعلق نہیں۔مگر ہاں وہ میرے رشتہ دار ہیں۔وہ حق میں ان کا ضرور ادا کرتا رہوں گا۔بطور دوست کے کامل نمونہ پھر اور سنئے ! آپ کے دوست بھی ہیں۔مگر سبحان اللہ کیسا اعلیٰ نمونہ آپ نے دوستی کا دکھایا۔کہ کوئی دوست آپ کا شاکی نہیں۔وفاداری ایسی کہ مرتے دم تک