انفاق فی سبیل اللہ

by Other Authors

Page 41 of 45

انفاق فی سبیل اللہ — Page 41

انفاق في سبيل الله قربانی کا واقعہ میری والدہ ماجدہ مرحومہ نے کئی بار سنایا۔حضرت مصلح موعودؓ ایک مجلس میں مالی قربانی کی تحریک فرما رہے تھے اور یہ غریب اور نادار خاتون اس بات پر بے چین ہو رہی تھی کہ مالدار لوگ تو قربانیاں کرتے جارہے ہیں اور میں محروم رہی جاتی ہوں۔سخت بے چینی میں اٹھ کر گھر آئی۔گھر کی چیزیں بیچ کر تو پہلے ہی چندہ دے چکی تھی صحن میں ایک مرغی نظر آئی۔وہی لا کر حضور کے سامنے پیش کر دی۔پھر بے تاب ہو کر گھر گئی اور دو تین انڈے اٹھا کر لے آئی۔قربانی کا جذبہ اتنا شدید تھا کہ آرام سے بیٹھنا مشکل ہو رہا تھا۔ادھر حضرت مصلح موعود کا خطاب جاری تھا۔وہ اٹھی اور گھر آ کر ادھر ادھر دیکھنے لگی کہ کچھ ملے تو جا کر وہ بھی پیش کر دوں۔خاوند ایک ٹوٹی ہوئی چار پائی پر بیٹھا تھا۔اس نے کہا کہ اب کیا ڈھونڈتی ہو، سب کچھ تو دے چکی ہو، گھر میں تو اب کچھ بھی نہیں رہا۔اس خدا کی بندی نے جو اپنا سب کچھ خدا کی راہ میں قربان کرنے کی قسم کھا چکی تھی بڑے غصہ سے کہا: چپ کر کے بیٹھے رہو۔میرا بس چلے تو میں تو تمہیں بھی بیچ کر چندہ میں دیدوں!“ اختتامیه: (احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟ صفحہ 49) عشاق اسلام واحمدیت کی یہ قربانیاں اور ان کی فدائیت کے یہ ایمان افروز نمونے ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔ایک ایک واقعہ ہمیں دعوت عمل دے رہا ہے کہ ان واقعات کو پڑھ کر ایک لمحہ کے لیے خوش ہو جانے اور سر دھننے پر ہی بس نہ کر دیں بلکہ ان پاک نمونوں کو اپنی زندگیوں میں بھی جاری وساری کر دکھا ئیں۔اس راہ پر چلنے والوں نے تو اپنی منزل پا 41