انفاق فی سبیل اللہ

by Other Authors

Page 40 of 45

انفاق فی سبیل اللہ — Page 40

انفاق في سبيل الله کرتی رہتی تھیں اور منتظر رہتی تھیں کہ کب مالی قربانی کا کوئی نیا موقع پیدا ہواور وہ اس پر سب سے پہلے لبیک کہیں۔آپ کا غیر معمولی جذبہ قربانی اس واقعہ سے عیاں ہوتا ہے کہ جب انہوں نے وصیت کے سب واجبات ادا کرنے کے بعد حصہ جائیداد کی ساری رقم بھی ادا کر دی تو ہوا یوں کہ دفتر کی غلطی کی وجہ سے وہ ساری کی ساری رقم کسی اور مد میں داخل کر دی گئی اور ایک لمبے عرصہ کے بعد اس غلطی کا پتہ لگا۔اس غلط اندراج کا ازالہ کاغذات میں درستی کے ذریعہ بآسانی ہو سکتا تھا لیکن اس مخلص خاتون نے یہ پسند نہ کیا کہ ادا کردہ رقم کو نکال کر صحیح مد میں درج کر دیا جائے۔انہوں نے ایک دفعہ ادا کردہ حصہ جائیداد کے برابر ساری کی ساری رقم دوبارہ ادا کر کے اپنا حساب بے باق کر دیا ! ✰✰✰ اصحاب احمد جلد 1 صفحہ 162) اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص فضل وکرم سے جماعت کے مردوں اور عورتوں کو مالی قربانیوں کے میدانوں میں غیر معمولی رنگ میں حیران کن نمونے پیش کرنے کی توفیق عطا فرمائی ہے۔امراء کو بھی اللہ تعالیٰ نے یہ سعادت عطا فرمائی ہے کہ وہ دل کھول کر، اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر ، اپنی خداداد دولت قربان کرتے چلے جاتے ہیں اور غریب بھی اپنی نیک اور مخلصانہ، بے تاب تمناؤں کے لحاظ سے کسی سے پیچھے نہیں۔بے شمار واقعات میں سے ایک نادر واقعہ پیش کرتا ہوں۔قادیان کے ابتدائی زمانہ کی بات ہے۔خلافت ثانیہ میں ایک غریب خاتون کی 40