انفاق فی سبیل اللہ

by Other Authors

Page 17 of 45

انفاق فی سبیل اللہ — Page 17

انفاق في سبيل الله اے اللہ ! راہ خدا میں خرچ کرنے والے کو بہتر بدلہ عطا کر اور اس کے نقش قدم پر چلنے والے اور پیدا کر۔اور دوسرا کہتا ہے کہ اے اللہ ! مال روکنے والے کے لیے ہلاکت اور بربادی مقدر کردے“ (بخاری کتاب الزكوة باب : قول الله تعالى : فاما من أعطى واتقى اللهم اعط منفق مال خلفاً ) جولوگ نیک اور صالح اولاد کی نعمت سے محروم ہیں ان کے لیے اس حدیث میں ایک عظیم نصیحت ہے ”اے آزمانے والے یہ نسخہ بھی آزما) حمد فرمایا ” تمہارا اصل مال وہی ہے جو خدا کی راہ میں خرچ کر کے آگے بھجوا چکے ہو۔جو پیچھے باقی رہ گیا ہے وہ تو وارثوں کا مال ہے“ (مسلم كتاب الزكاة باب بيان ان افضل الصدقة الصحيح الشحيح حديث نمبر 2383) فرمایا ” مسلمان آدمی کا صدقہ کرنا عمر بڑھاتا ہے اور بری موت سے بچاتا ہے“ (کنز العمال رقم الحديث 16062) فرمایا ”ہر امت کی ایک آزمائش ہوتی ہے۔میری امت کی آزمائش مال میں ہے“ (ترمذى كتاب الزهد باب ماجاء ان فتنة هذه الامة في المال) فرمایا اللہ کی راہ میں گن گن کر خرچ نہ کیا کرو۔ورنہ اللہ تعالیٰ بھی تمہیں گن گن کر ہی دیا کرے گا۔اپنے روپٹوں کی تھیلی کا منہ بخل کی وجہ سے بند کر کے نہ بیٹھ جانا ورنہ پھر اس کا منہ 66 بند ہی رکھا جائے گا۔جتنی طاقت ہے دل کھول کر خرچ کرو “ (بخارى كتاب الزكاة باب التحريص على الصدقة والشفاعة فيها ايضاً باب الصدقة فيما استطاع ) قرآن مجید اور احادیث سے ملنے والی یہ راہنمائی اس حقیقت کو خوب آشکار کرتی ہے کہ دین کی ضروریات کے لیئے مالی قربانی قرب الہی اور رضائے الہی پانے کا ایک قطعی اور 17