انفاق فی سبیل اللہ — Page 18
انفاق في سبيل الله یقینی ذریعہ ہے۔ان مالی قربانیوں کے نتیجہ میں ایک طرف تو قربانی کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ کا پیار نصیب ہوتا ہے تو دوسری طرف رحیم و کریم خدا اسی دنیا میں ایسے مخلص بندے کو نواز نا شروع کر دیتا ہے۔اپنی جناب سے اس کی جھولیاں فضلوں سے بھر دیتا ہے۔بےحساب عطا۔کرتا ہے۔اس کی مشکلات اور پریشانیوں کو دور کرتا ہے۔اسکی زندگی میں برکت دیتا ہے اور یہی نہیں بلکہ اس کو اسی زندگی میں جنت کی سی کیفیت بھی عطا کر دیتا ہے اور خود اس کی ضروریات اور حاجات کا متکفل ہو جاتا ہے۔راہ خدا میں مالی قربانیاں کرنے والوں کے لیے آخرت میں جنت کا حتمی وعدہ صادق الوعد خدا نے دے رکھا ہے جس میں کسی قسم کا تختلف ممکن نہیں۔حضرت مسیح پاک علیہ السلام کے بعض ارشادات: سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی تحریرات اور ملفوظات میں کے موضوع پر بہت تفصیل سے روشنی ڈالی ہے اور بار بار اپنے ماننے والوں کو اس کی اہمیت ، افادیت اور ضرورت سے آگاہ فرماتے ہوئے اس راہ میں آگے سے آگے بڑھنے کی تلقین فرمائی ہے۔اس وسیع ذخیرہ سے میں چند نمونے آپ کی خدمت میں پیش کرتا ہوں۔علم ومعرفت اور روحانی تاثیر کے اعتبار سے ان زور دار ارشادات کا بہت عظیم مقام ہے۔بس ایسے دلوں کی ضرورت ہے جو ان کلمات کو اپنے نہاں خانہ دل میں جگہ دیں۔آپ فرماتے ہیں: 18