امام مہدی کا ظہور

by Other Authors

Page 30 of 34

امام مہدی کا ظہور — Page 30

زیر دست تحریک ہے دنیا میں قبولیت حاصل کر رہی ہے۔یہ تحریک اب بڑھے گی اور پھولے گی اور ساری دنیا اس کے سایہ میں آرام پائے گی۔اس کی پوری کامیابی خدا تعالیٰ کی انزلی تقدیر میں مقدر ہے۔یہ مقدر ہے کہ اب احمدیت کے ذریعہ ہی تمام دنیا میں اسلام غالب آئے گا۔اور سرور کائنات ، فخر موجودات حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ ولی کا نام اس تحریک کے ذریعہ ساری دنیا میں بلند ہو گا اور اسلام کا جھنڈا ساری دنیا میں گھاڑا جائے گا اور تمام دنیا کے دلوں پر حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت منوا کر حکومت الہیہ قائم کی جائے گی۔اب کوئی مہدی صاحب السیف ظاہر ہو کر تلوار کے ذریعہ دنیا میں اسلام کو غالب نہیں کر سکتا۔انٹرنیشنل حالات اور قوانین ایسے ہیں کہ ہمیں اشاعت اسلام کے لئے کسی تلوار کی ضرورت نہیں اور دین اسلام میں جبر بھی نا جائز ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں فرمایا ہے :- لا إكراه في الدِّينِ قَدْ تَبَيَّنَ الرُّشْدُ مِنَ الْغَنِي یعنی دین میں کسی قسم کا جب جائز نہیں کیونکہ روشن دلائل سے اہدایت گمراہی سے خوب واضح ہو گئی ہے یہ آج چونکہ اسلام کو مٹانے کے لئے کوئی قوم تلوار ستعمال نہیں کرتی اس لئے امام مہدی علیہ اسلام کو اس زمانہ مں دلائل کی تلوار دی گئی ہے جس کے سامنے کوئی نہیں ٹھہر سکتہ اس کا کام دلوں کو فتح کرنا ہے۔پس انشاء اللہ العزیز دل فتح ہوں گے۔ضرور فتح ہوں گے۔افریقہ بھی مسلمان ہوگا۔امریکہ بھی مسلمان ہوگا۔یورپ بھی مسلمان ہوگا۔چین اور جاپان بھی مسلمان ہوں گے۔روس بھی مسلمان ہو گا۔اور دنیا میں یہ تحریک ضرور غالب آئے گی۔اس کے غلبہ کے آثار نظر آ رہے ہیں۔