امام مہدی کا ظہور

by Other Authors

Page 31 of 34

امام مہدی کا ظہور — Page 31

پس دلائل و شواہد کے لحاظ سے صلیب ٹوٹ چکی ہے اور جہاں جہاں احمدیت کے ذریعہ اشاعت اسلام کا کام ہورہا ہے۔دنوں سے صلیب کا اثر میٹ رہا ہے۔ایک اور حدیث یہ بھی بتاتی ہے کہ مسیح موعود کا ظہور ہندوستان میں ہونیوالا تھا۔وہ حدیث یہ ہے :- عَنْ تَوْبَانَ مَوْلى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَصَابَتَانِ مِنْ أُمَّتِي أَحْرَزَهُمُ الله تعالى مِنَ النَّارِ عَصَابَةٌ تَعْزُوُا الْهِنْدَ وَعَصَابَةٌ تَكُونَ مع عيسَى ابْنُ مَرْيَمَ عَلَيْهِ السَّلَام د مسند احمد بن خلیل جلده منه، نسائی باب غرب الہند) ثوبان رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔میری امت کی دو جماعتیں ہیں کہ جن کو اللہ تعالیٰ نے جہنم کی آگ سے محفوظ رکھا ہے۔ایک جماعت ہندوستان سے جنگ کرے گی اور ایک جماعات مسیح موعود کے ساتھ ہوگی۔اس حدیث میں در اصل انحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں ہندوستان میں ہونے والی دو جماعتوں کا ہی ذکر ہے۔فروہ کرنیوالی جماعت وہ پہلا اسلامی لشکر ہے جیسی ذریعہ ہندستان میں مسلمانوں کیلئے فتح کی بنیا د رکھی گئی تھی اور دوسری جماعت کے مسیح موعود یعنی امام مہدی کے ساتھ ہونے کا ذکر ہے لیکن اس جماعت کے لڑائی کرنے کا ذکر نہیں۔ایک دوسری حدیث میں مسیح موعود مہدی معہود کے لئے يَضَعُ الحَرب کے الفاظ وارد ہیں۔یعنی وہ لڑائی نہیں کرے گا۔ملا حظہ ہو صحیح بخاری مجتبائی باب نزول عیسی۔