علم تعبیر الّرؤیا اور اس کے عجائبات

by Other Authors

Page 18 of 40

علم تعبیر الّرؤیا اور اس کے عجائبات — Page 18

مسیح موعود علیہ السلام کے آخری سفر لاہور سے قبل خواب میں دیکھا کہ ” وہ جو بارہ پر گئی ہیں اور وہاں حضرت مولوی نور الدین صاحب ایک کتاب لئے بیٹھے ہیں اور کہتے ہیں کہ دیکھو اس کتاب میں میرے متعلق حضرت صاحب کے الہامات ہیں اور میں ابو بکر ہوں سیرت المہدی حصہ سوم مت۲ ) (ب) حضرت ماسٹر فقیر اللہ صاحب نے ۲۹ مارچ ۱۹۳۳ء کو بتایا کہ حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کے آخری ایام میں اللہ تعالیٰ نے مجھے بتایا کہ آپ (یعنی حضرت سید نا محمود ناقل خلیفہ ہو گئے ہیں اور لوگ آپ کی بعیت کر رہے ہیں میرا یہ رویا سچا تھا اور پورا ہو گیا۔آپ سے پوچھا گیا کہ آپ نے پھر بیعت کیوں نہ کی ؟ تو انہوں نے کہا کہ " رویا میں مجھے تو نہیں کہا گیا تھا کہ میں بھی بیعت کروں۔رویا میں حضرت میاں صاحب کے خلیفہ دوم بننے کی خبر تھی سو وہ پوری ہوگئی الفرقان اپریل ۶۱۹۴۲ ۳۲۰ ) حضرت مصلح موعوداً اکثر یہ لطیفہ بیان فرمایا کرتے تھے۔حضرت ماسٹر صاحب کے دل میں چونکہ نور سعادت و ایمان تھا اس لئے خدا کے فضل و کرم سے وہ ۱۹۲۲ء میں نظام خلافت سے وابستہ ہو گئے اور حضرت مصلح موعود کے دست مبارک پر بیعت کر لی۔