علم تعبیر الّرؤیا اور اس کے عجائبات — Page 17
14 یه خواب دیکھا ہے اور جس رات خواب دیکھا میں اس رات میں مسجد میں سویا ہوا تھا۔چونکہ آپ نے کارڈ میں شہر کا نام نہ لکھا تھا۔اس واسطے خط مجھے جلد نہ ملا۔ڈاکتھانے والے مختلف شہروں میں اس کو پھیراتے رہے۔آصف آباد حید آباد کے ایک محلہ کا نام ہے۔اس کارڈ پر تقریبا تیرہ مہر میں لگی ہوئی ہیں اور بالآخر کسی نے لکھا کہ حیدر آباد میں کوشش کی جائے تب یہ کارڈیہاں آیا اور مجھے ملا۔اور یکی ایک غریب مدرس ہوں صرف دس روپیہ میری تنخواہ ہے۔میرے پاس سفر خرچ نہیں ورنہ خود حاضر ہوتا۔اس واسطے سر دست بذریعہ تحریمہ بیعت کرتا ہوں۔جب میرے پاکس کچھ رقم ہو گی خود حاضر ہوں گا۔اس خط کے چھ ماہ بعد محمد نظام الدین صاحب خود قادیان آئے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے ہاتھ پر دستی بیعت بھی کی۔البشارات رحمان به طبع دوم مولفه مکرم مولوی عبد الرحمن صاحب مبشر مولوی فاضل ۱۳۹ ) ( حضرت مسیح موعود علیہ السّلام کے وصال کے بعد عالم رؤیا کی آسمانی شہادتوں کا دریا خلفاء احمدیت کی حقانیت کے لئے بھی رواں دواں ہے۔اس ضمن میں بعض خوابوں کا ذکر مناسب ہوگا۔رالف) حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ نے حضرت