علم تعبیر الّرؤیا اور اس کے عجائبات — Page 19
ور (ج) آغا محمد عبد العزیز صاحب فاروقی رھڑا نہ تحصیل گوجر خان ضلع راولپنڈی) نے ۱۹۳۰ء میں کو کب دری کے نام سے ایک کتاب شائع کی جس کے منہ پر حسب ذیل خواب درج کی : آفتاب ایک پرندہ کی شکل میں متمثل ہو گیا۔اس کے چار پر تھے۔پہلے پر کے اگلے حصہ پر نور لکھا ہوا تھا اور دوسرے کر کے ہلا حصہ پر محمود۔تیسرے کچھ کے عین وسط میں ناصر الدین اور چوتھے پر اہلبیت۔ان چاروں پر وں کے زیر ایک زر و چادر اور ایک شرخ چادر تھی۔سُرخ چادر زمین پر گر پڑی اور زرد چادر آفتاب میں سما گئی۔" ر ) عرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب نے ۱۹۴۲ء کے قریب ایک خواب دیکھی جس میں خلیفہ ناصر الدین اور خلیفہ صلاح الدین کا ذکر آتا تھا۔حضرت صاحبزادہ صاحب نے پوری خواب الفرقان اپریل ء میں شائع فرما دی اور لکھا کہ خلیفہ صلاح الدین سے مراد حضرت خلیفہ ثانی کا دعوئی مصلح موعود ہے۔ری، جناب مولوی عبد الرحمن صاحب بیشتر مولوی فاضل نے اپنی مشہور تالیف " بشارات رحمانیہ" طبع دوم کے ملنے پر شور کی ایک اہم خواب درج کی ہے۔یہ خواب جناب عبد السلام صاحب ڈاڈر ضلع ہزارہ کی ہے :-