علم تعبیر الّرؤیا اور اس کے عجائبات

by Other Authors

Page 16 of 40

علم تعبیر الّرؤیا اور اس کے عجائبات — Page 16

14 مجھے ایک خواب دکھائی جس کے سبب سے مجھے قادیان خط لکھنا ضروری ہو گیا اور وہ خواب فلاں سب پچھلی رات کو صبح دیکھایا گیا تھا۔یہ تاریخ خواب دیکھنے کی اور وقت وہی تھا جس وقت کہ حضرت مفتی صاحب نے خواب میں لفافہ دیکھا اور وہ خواب یہ تھا کہ میں دیکھتا ہوں کہ حضرت رسول کریم محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا دربار ہے اور تمام انبیاء اور دیگر اصحاب موجود ہیں اور وہاں حضرت مرزا صاحب قادیانی بھی موجود ہیں۔حضرت خاتم النبیین علیہ الصلواۃ والسلام نے مرزا صاحب کو بازو سے پکڑا اور سب حاضرین کے سامنے کرتے ہوئے فرمایا۔آج سے تیرہ سو سال قبل جو میرا وجود تھا اب یہی وہ وجود ہے۔اب جو اس کو مانے گا میں اس کی شفاعت کروں گا۔اس کے بعد میں بیدار ہو گیا۔میں نے جناب مرزا صاحب کی کوئی کتاب نہیں پڑھی۔صرف اس خواب کی بناء پر میں ان کا مرید ہونا چاہتا ہوں۔مگر مجھے معلوم نہ تھا کہ کس پتہ پر خطہ لکھوں۔اب آپ میری بیعت کی درخواست حضرت صاحب کی خدمت میں پیش کر دیں۔میں ایک غریب آدمی ہوں۔سفر خرچ کی طاقت نہیں رکھنا ورنہ خود حاضر ہوتا۔لیکن میں کوشش کروں گا اور جب میرے پاس سفر خرچ کے واسطے کچھ رقم ہو جائے گی تب حاضر ہو جاؤں گا۔اس خط میں اس بزرگ نے قسم کھا کر لکھا کہ میں نے فی الحقیقت