ابن مریم — Page 73
۷۵ پہلے سے خبر دی گئی تھی کہ اسمه أحمد سورة الصف آنے والے موعود کا نام ”احمد " ہے۔(ii) غلام مسیح موسوی حضرت عیسی علیہ السلام کے بارہ میں فرشتہ نے حضرت مریم کو بتایا کہ لِأَهَبَ لَكِ غُلَامًا زَكِيَّا يورة خبره کہ میں تجھے ایک ہونہار ، ذہین اور پاکباز لڑکے کی خبر دینے آیا ہوں۔(یہاں اس ( فرشتہ نے لفظ ”غلام “ استعمال کیا ہے۔) مسیح محمدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے لئے بھی پہلے سے لفظ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اصل نام احمد تھا۔غلام آپ کے گھر میں مشترک نام کے طور پر تھا۔مثلاً آپ کے والد صاحب کا نام غلام مرتضی ، بھائی کا نام غلام قادر اور آپ کا نام غلام احمد تھا۔وہ نام جو آپ کو گھر کے دوسرے افراد سے ممتاز کرتا تھا "احمد " تھا۔سورۃ الصف میں حضرت مسیح علیہ السلام کی زبان سے بیان شدہ اس پیش گوئی کے مصداق ہمارے آقا و مولیٰ حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی ہیں جو آپ ہی کے امتی ، ظل کامل اور غلام کی حیثیت رکھتے ہیں۔کیونکہ اس سورہ میں جو مضمون اور حالات بیان ہوئے ہیں ان کا بہت زیادہ تعلق اس زمانہ سے ہے جس میں مسیح موعود علیہ السلام کا ظہور ہوا۔اس لئے اس پیش گوئی سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو علیحدہ نہیں کیا جا سکتا۔