ابن مریم

by Other Authors

Page 72 of 270

ابن مریم — Page 72

سلام کے مدت سے منتظر ہیں عزا دار آئے " (شیعہ رسالہ ” معارف اسلام " صاحب الزمان نمبر۔صفحہ ۳۶) مسلمانوں کے ہر فرقہ اور ہر مکتبہ فکر کو مسیح و مہدی کا شدید انتظار تھا۔گویا ہر ایک کی نوک زبان پر یہی نغمہ جانفزا تھا کہ مهدی موعود حق اب جلد ہو گا آشکار اس طرح عیسائی بھی ایک مصلح اور مسیح کے منتظر تھے۔الغرض گلستان مذاہب ہوائے بہاراں کا منتظر تھا۔زمین مردہ ہمیں خواست عیسوی انفاس چنانچہ مسیح و مہدی کی آمد کے اس معین وقت کے بارہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: وقت تھا وقت مسیحا نہ کسی اور کا وقت میں نہ آتا تو کوئی اور ہی آیا ہوتا :۴ ( i ) نام پہلے سے بتایا گیا سیح موسوی حضرت عیسی علیہ السلام کے نام کے بارہ میں آپ کی والدہ کے شوہر یوسف کو خدا تعالیٰ نے یہ حکم دیا تھا کہ اس کا نام یسوع رکھنا۔چنانچہ حضرت عیسی علیہ السلام کی پیدائش سے قبل فرشتہ نے کہا : ”اے یوسف ابن داود۔۔۔۔۔۔تو اس کا نام یسوع رکھنا۔" مسیح محمدی (متی ۱: ۲۱) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے نام کے بارہ میں بھی