ابن مریم

by Other Authors

Page 74 of 270

ابن مریم — Page 74

لا غلام " کا استعمال کر کے آپ کی تعین کی گئی۔چنانچہ فرقہ امامیہ کے نامور مورخ و عالم دین علامہ باقر مجلسی اپنی کتاب ” بحار الانوار کی جلد ۱۳ صفحہ ۹ پر امام مہدی کی آمد اور آپ کے کاموں کا ذکر کر کے لکھا ہے يبعث الله لهذا الأمر غلاما»۔(بحار الأنوار، جلد ۱۳ ص ۹)۔کہ اس غرض کے لئے خدا تعالیٰ "غلام " کو بھیجے گا۔( i ) سیاسی حالت حالات زمانہ سیح موسوی حضرت عیسی علیہ السلام کی آمد سے قبل یہود اپنی شان و شوکت اور اقتدار و حکومت کو خیر باد کہہ چکے تھے اور انتہائی پستی کی حالت میں تھے۔سلطنت رومہ ان پر حکمران تھی۔صحیح محمدی : حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آمد سے قبل مسلمان بھی ایسے ہی حالات سے دوچار تھے۔اسلامی حکومت کو ختم کر کے سلطنت رومہ کی مثیل انگریزی حکومت تاجدار سلطنت تھی۔اس کا ذکر کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔" حضرت عیسی علیہ السلام اس وقت ظاہر ہوئے تھے کہ جب کہ ان کے ملک زاد بوم اور اس کے گرد و نواح سے بہکتی بنی اسرائیل کی حکومت جاتی رہی تھی اور ایسے ہی زمانے میں مجھے خدا نے مبعوث فرمایا۔ee اسی طرح فرمایا۔(تحفہ گولڑویہ۔روحانی خزائن جلد۱۷۔صفحہ ۲۱۰)