ابن مریم — Page 65
۶۷ اس بارہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔” خدا تعالیٰ جانتا تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اس نے خاتم ٹھہرایا ہے۔اور پھر دونوں سلسلوں کا تقابل پورا کرنے کے لئے ضروری تھا کہ موسوی مسیح کے مقابل پر محمدی مسیح بھی شان نبوت کے ساتھ آوے تا اس نبوتِ عالیہ کی کسر شان نہ ہو۔اس لئے خدا تعالیٰ نے میرے وجود کو ایک کامل ظلیت کے ساتھ پیدا کیا اور ظلی طور پر نبوت محمدی اس میں رکھ دی تا ایک معنے سے مجھ پر نبی اللہ کا لفظ صادق آوے اور دوسرے معنوں سے ختم نبوت محفوظ رہے۔" نزول اسیج روحانی خزائن جلد ۱۸ - صفحه ۳۸۱ ، ۳۸۲- حاشیه ) ✰✰✰ (iv) مجدد و مامور چودہویں صدی ہے مسیح موسوی حضرت عیسی علیہ السلام امت محمدیہ کی تجدید کرنے والے تھے اسی لئے آپ نے فرمایا کہ میں توریت کے حکموں کو پورا کرنے آیا ہوں مسیح موسوی حضرت عیسیٰ علیہ السلام ، حضرت موسیٰ علیہ السلام سے چودہ سو سال بعد مسیح بن کر آئے۔لکھا ہے " حضرت موسیٰ خداوند مسیح سے قبل چودہویں صدی کے پہلے ربع میں بنی اسرائیل کو ملک مصر سے نکال لائے تھے۔" صحت کتب مقدسہ - صفحہ ۷۸- از پادری برکت الله ) نیز قصص القرآن " میں لکھا ہے اب جدید مصری اثری تحقیقات اور حجری کتبات کے پیش نظر اس سلسلہ میں دوسری رائے سامنے آتی ہے وہ یہ کہ موسیٰ علیہ السلام کے زمانہ کا فرعون ریمسیس شانی کا بیٹا منفتاح ہے۔جس کا دور حکومت ۱۲۹۲ ق م سے شروع ہو کر ۱۲۲۵ ق م