ابن مریم

by Other Authors

Page 64 of 270

ابن مریم — Page 64

۶۶ وو موسیٰ کے سلسلہ میں مسیح موعود تھا اور محمدی سلسلہ میں میں مسیح موعود ہوں۔نیز فرمایا (کشتی نوح - روحانی خزائن۔جلد ۱۹۔صفحہ ۱۷) اسلام میں اگر چہ ہزارہا ولی اور اہل اللہ گذرے ہیں مگر ان میں کوئی موعود نہ تھا۔لیکن وہ جو مسیح کے نام پر آنے والا تھا وہ موعود تھا۔ایسا ہی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے پہلے کوئی نبی موعود نہ تھا صرف مسیح موعود تھا۔" ( تذکرہ الشہادتین۔روحانی خزائن جلد ۲۰۔صفحہ ۳۱) ( iii ) نبوت کے حامل مسیح موسوی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو خدا تعالیٰ نے مقام نبوت عطا کیا تھا جیسا کہ فرمایا: مَّا الْمَسِيحُ ابْنُ مَرْيَمَ إِلَّا رَسُولُ سُورة ال اية مسیح محمدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی خدا تعالیٰ نے خلوت نبوت سے سرفراز فرمایا۔آپ کے بارہ میں ذکر کرتے ہوئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو ایک ہی بیان میں چار مرتبہ نبی کے خطاب سے یاد فرمایا۔دیکھئے صحیح مسلم۔کتاب الفتن۔نیز ایک اور جگہ فرمایا «ألا إنه ليس بيني وبينه نبي ولا رسول»۔(طبراني في الأوسط والكبير۔کہ میرے اور اس ( مسیح موعود کے درمیان نہ کوئی نبی ہے اور نہ کوئی رسول (یعنی آپ اور مسیح موعود دونوں نبی ہیں درمیان میں اور کوئی نبی نہیں۔)