ابن مریم — Page 60
۶۳ کے لئے مبعوث ہوئے۔آپ نے فرمایا یہ عاجز تو محض اس غرض کے لئے بھیجا گیا ہے کہ تا یہ پیغام خلق اللہ کو پہنچا دے کہ دنیا کے تمام مذاہب موجودہ میں سے وہ مذہب حق پر اور خدا تعالیٰ کی مرضی کے موافق ہے جو قرآن کریم لایا ہے۔اور دار النتجات میں داخل ہونے کے لئے دروازہ ہے۔لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللهِ حجتہ الاسلام - روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۵۲، ۵۳ ) کے (1) بڑے گھرانے کے بڑیے بی بی این اسلام بنی اسرائیل کے صیح موسوی حضرت عیسی سب سے بڑے گھرانے کے عظیم الشان نبی کے تابع تھے۔مسیح محمدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام بنی اسماعیل کے سب سے بڑے گھرانے کے عظیم الشان نبی کے تابع تھے۔:۲ مماثلت بحیثیت خلافت وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ سورة النور ترجمہ : اللہ نے تم میں سے ایمان لانے والوں اور مناسب حال عمل کرنے والوں سے وعدہ کیا ہے کہ وہ ان کو زمین میں خلیفہ بنا دے گا جس طرح ان سے پہلے لوگوں کو خلیفہ بنا دیا تھا۔