ابن مریم — Page 61
۶۳ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: وقد وعد الله الذين أمنوا منكم ليستخلفنهم كمثل خلفاء شرعة موسى فوجب أن يأتي آخر الخلفاء على قدم عيسى ومن هذه الأمة۔۔۔۔أيليق بشأن الله أن يعدكم أنه يبعث الخلفاء منكم كمثل الذين خلوا من قبل ثم ينسى وعده وينزل عيسى من السماء۔(خطبة) إلهامية، روحاني خزائن ، جلد ١٦ ص ١٣٩)۔کہ اللہ تعالیٰ نے مومنوں سے وعدہ کیا تھا کہ ان کو موسیٰ کی شریعت کے خلیفوں کی مانند بنائے گا۔پس یہ واجب ہوا کہ آخری خلیفہ عیسی علیہ السلام کے قدم پر آئے گا اور اسی امت میں سے ہو گا۔کیا خدا کی شان کے لائق ہے کہ وہ تم سے وعدہ کرے کہ خلیفے تم میں سے پیدا کرے گا ان کی مانند جو پہلے گذرے۔پھر اپنے وعدہ کو بھول جائے اور عیسی کو آسمان سے اتارے ؟ ( i ) تابع شریعت سیح موسوی حضرت عیسیٰ علیہ السلام اپنے قول اور فعل میں شریعت موسویہ کی اتباع کرنے والے تھے اور اس کی تفسیر کرنے والے تھے۔متی باب ۵" میں آپ شریعت کے احکام پر عمل کرنے کی بار بار تلقین فرماتے ہیں۔چنانچہ کتاب "حیات اسیح" کے صفحہ ۴۳ پر آپ کے بارہ میں لکھا ہے اس کا کلام جو پرانے عہد نامے کے اقتباسوں سے بھرا ہوا ہے ثابت کرتا ہے کہ یہ پاک نوشتے اس کی روح کی غذا اور اس کے دل کی تسلی کا باعث تھے۔مسیح محمدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ہر قول اور فعل شریعت محمدی کے تابع ہے آپ قرآن کریم کو ہدایت کا سب سے بڑا ذریعہ قرار دیتے