ابن مریم

by Other Authors

Page 59 of 270

ابن مریم — Page 59

۶۱ ا: میع اور مثیل مسیح مماثلت بحیثیت نبی متبوع إِنَّا أَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولًا شَهِدًا عَلَيْكُمْ مَا أَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًا امام سُورة المزمان ١٥ ترجمہ : ہم نے تمہاری طرف ایک رسول بھیجا ہے جو تم پر نگران ہے اسی طرح جس طرح فرعون کی طرف رسول بھیجا تھا۔اس آیت کریمہ میں دو عظیم الشان اور صاحب شریعت نبیوں کا ذکر ہے یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کا۔( 1 ) عظیم الشان نبی کے تابع ) مسیح موسوی حضرت عیسیٰ علیہ السلام ، حضرت موسیٰ علیہ السلام کے مشن کو کامیاب کرنے اور آگے بڑھانے کے لئے مبعوث ہوئے۔فرمایا ” یہ نہ سمجھو کہ میں توریت یا نبیوں کی کتابوں کو منسوخ کرنے آیا ہوں۔منسوخ کرنے نہیں بلکہ پورا کرنے آیا ہوں۔" (متی ۱۷:۰۵) مسیح محمدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنے آقا و مولیٰ حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے مشن کو کامیاب کرنے اور اسے ساری دنیا میں رائج کرنے