ابن مریم

by Other Authors

Page 232 of 270

ابن مریم — Page 232

۲۳۶ کیا۔شاہ نیاز احمد دہلوی فرماتے ہیں۔عیسی مریی منم ، احمد ہاشمی منم حیدر شیر نر منم ، من نه منم من منم دیوان شاہ مولانا نیاز احمد۔مطبوعہ ۱۲۹۰ ھ۔صفحہ ۲۲ ) کہ میں ہی عیسی بن مریم ہوں۔میں ہی احمد ہاشمی صلی اللہ علیہ وسلم ہوں۔میں ہی علی ہوں ، میں ، میں نہیں ہوں ، میں ، میں ہوں۔اور حضرت شیخ معین الدین اجمیری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں۔د میدم روح القدس اندر معینے میدند من نمی گویم مگر من عیسی ثانی شدم کہ روح القدس ہر وقت معین کے اندر جلوہ گر رہتا ہے میں کہتا نہیں مگر میں عیسی ثانی ہوں۔حضور علیہ السلام فرماتے ہیں۔صد ہزاراں یو سفے بینم در این چاه ذقن واں مسیح ناصری شد از دم او بے شمار کہ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ٹھوڑی کے گڑھے میں لاکھوں یوسف دیکھتا ہوں اور اس کے دم سے بے شمار مسیح پیدا ہوئے۔اور حضرت خواجہ میر درد دہلوی رحمہ اللہ علیہ نے تو یہاں تک اس حقیت سے پردہ اٹھا دیا کہ اللہ ! اللہ ! ہر انسان بقدرت کاملہ حق تعالی عینی وقت خویش است و ہر دم او را برائے خود معامله نفس عیسوی پیش است۔te ( رساله ورو) کہ اللہ اللہ ! ہر انسان خدا کی قدرت سے اپنے وقت کا عیسی ہے اور اس کے