ابن مریم

by Other Authors

Page 15 of 270

ابن مریم — Page 15

۱۵ گیا تو آپ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو یہ بھی فرمایا کہ تجھ میں عیسیٰ مشابہت پائی جاتی ہے۔اسی طرح عروہ بن مسعود التقفی کو عیسی بن مریم سے تشبیہ دی ہیں۔الغرض امت میں عیسی اور دجال کے متیلوں کا تصور ابتدائے اسلام سے ہی موجود ہے۔اور پھر مرور زمانہ کے ساتھ ساتھ جیسی تیزی دجالیت کے فتنوں میں ہوتی گئی اسی نسبت سے عیسیٰ نفس اس کے مقابل پر پیدا ہوتے گئے۔آخر کار اس زمانہ میں دجالیت ایک گھٹا کی طرح فصل ایمان پر چھا گئی۔ایک طرف وو امت کے علماء اپنے کردار سے نوشتہ رسول «علماءهم شر من تحت أديم السماء کو پورا کر رہے تھے اور کذب و افتراء نے عنکبوت کی طرح عوام الناس کے دلوں پر جانے بن رکھے تھے۔اور دوسری طرف عیسائیت کا دیو چشمہ توحید کو گدلا کرنے کے لئے بھر چکا تھا۔دجالیت کے اس حربہ کو کاٹنے کے لئے آسمانی حربہ اور کوئی نہیں چلا سکتا تھا سوائے عیسیٰ کے۔کیونکہ لکل دجال عیسی سو وہ عیسی نازل ہوا _____ کفر کے دیو کٹ گئے اور دجل و فریب کے بادل چھٹ گئے۔اس جری اللہ کے زبر دست نورانی دلائل اور آسمانی حربوں نے قصر دجالیت کو لرزا کر رکھ دیا اور یہ اعلان کیا کہ یہ حملہ ایک برچھی کے حملہ سے کم نہیں جو اس عاجز نے خدائے تعالیٰ کی طرف سے مسیح کے رنگ میں ہو کر لوگوں پر کیا ہے۔جن کو پاک چیزیں دی گئی تھی مگر انہوں نے ساتھ اس کے پلید چیزیں بھی ملا دیں اور وہ کام کیا جو دجال کو کرنا چاہئے تھا۔(ازالہ اوہام۔روحانی خزائن جلد ۳۔صفحہ ۳۶۱) (تفسیر در منثور، جلد ۵، ص ٢٦٤) (مشكاة المصابيح كتاب العلم، الفصل الثالث)۔