ابن مریم — Page 166
۱۶۸ جس طرح پیلاطوس نے سردار کاہن کے بکواس پر کچھ بھی توجہ نہ کی اور سمجھ لیا کہ مسیح کا یہ شخص پکا دشمن ہے ، اسی طرح کپتان ایچ۔ایم۔ڈگلس صاحب نے مولوی محمد حسین بٹالوی کے بیان پر کچھ بھی توجہ نہ کی اور اس کے اظہار میں لکھ دیا کہ یہ شخص مرزا صاحب کا پکا تمن ہے اور پھر اخیر حکم میں اس کے اظہار کا ذکر تک نہیں کیا اور بالکل بیہودہ اور خود غرضی کا بیان قرار دیا۔" " to (کتاب البریہ۔روحانی خزائن۔جلد ۱۳۔صفحہ ۴۶،۴۵) ایک اور جگہ اسی کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: جیسے حضرت عیسی علیہ السلام پر ان کے گرفتار کرنے کے لئے جھوٹے مقدمات بنائے گئے اور جھوٹی مخبریاں کی گئیں اور یہود کے مولویوں نے ان پر جا کر عدالت میں گواہیاں دیں۔ایسا ہی میرے پر بھی جھوٹے مقدمات بنائے گئے اور ان جھوٹے مقدمات کی تائید میں مولوی محمد حسین بٹالوی نے میرے پھانسی دلانے کے لئے عدالت میں بحضور کپتان ڈگلس صاحب پادریوں کی حمایت میں گواہی دی۔آخر عدالت نے ثابت کیا کہ مقدمہ قتل جھوٹا ہے۔پس خود سوچ لو کہ اس مولوی کی گواہی کس قسم کی تھی۔(تحفہ گولڑویہ۔روحانی خزائن۔جلد۱۷۔صفحہ ۲۱۰ حاشیہ ) (۱۱) مقدمہ سے قبل برتیت کی اطلاع سیح موسوی : حضرت عیسی علیہ السّلام کو اس مقدمہ سے پہلے خدا تعالیٰ نے بتا دیا تھا کہ آپ پر مصیبت آئے گی مگر خدا تعالیٰ آپ کو صلیب کی موت سے بچا لے گا۔اسی لئے حضرت مسیح علیہ السلام نے یونس نبی کا نشان دکھانے کی پیش گوئی