ابن مریم

by Other Authors

Page 165 of 270

ابن مریم — Page 165

۱۶۷ بٹالوی کو انتخاب کیا اور وہ ایک بڑا لمبا جبہ پہن کر گواہی کے لئے آیا اور جیسا کہ سردار کاہن مسیح کو صلیب دلانے کے لئے عدالت میں گواہی دینے کے لئے آیا تھا ، یہ بھی موجود ہوئے۔کشتی نوح - روحانی خزائن۔جلد ۱۹۔صفحہ ۵۵) پھر دوبارہ آگئی اخبار میں رسم یہود پھر مسیح وقت کے دشمن ہوئے یہ جبہ دار مسیحا بن کے میں بھی دیکھتا روئے صلیب گر نہ ہوتا نام احمد جس پہ میرا سب مدار (۷۱) حج کی معاملہ فہمی سیح موسوی حضرت عیسی علیہ السلام کے مقدمہ میں پیلاطوس یہ سمجھ چکا تھا کہ مسیح کا کچھ قصور نہیں۔اور وہ یہ بھی جان چکا تھا کہ سردار کاہن ان کا بے جا دشمن اور جان کا پیاسا ہے۔اس کی تفصیل انجیل لوقا باب ۲۳ آیت ۳ تا ۳۳ میں موجود ہے۔نیز لکھا ہے کہ " ا سے معلوم تھا کہ سردار کاہنوں نے اس کو حسد سے میرے حوالے کیا ہے۔ce (مرقس ۱۵ ۰ ۱۰) مسیح محمدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مقدمہ میں بھی کپتان ب نے جانچ پڑتال کر لی کہ یہ مقدمہ جھوٹا ہے اور مولوی محمد حسین بٹالوی آپ کا دشمن ہے اور اس کا بیان اس کے نفس کے بغض اور عناد کے سوا کچھ نہیں۔اس لئے اس نے اس کے بیان کو کچھ بھی وقعت نہ دی۔اس مشابہت کا ذکر کرتے ہوئے حضور علیہ السلام فرماتے ہیں: