ابن مریم

by Other Authors

Page 167 of 270

ابن مریم — Page 167

۱۶۹ کرتے ہوئے فرمایا تھا: اس زمانہ کے لوگ بڑے ہیں۔وہ نشان طلب کرتے ہیں مگر یوناہ کے نشان کے سوا اور کوئی نشان ان کو نہ دیا جائے گا۔کیونکہ جس طرح یوناہ نیوہ کے لوگوں کے لئے نشان ٹھہرا اسی طرح ابن آدم بھی اس زمانہ کے لوگوں کے لئے ٹھہرے گا۔(لوقا ۲۹۰۱۱ ، ۳۰ ) س ضمن میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔مسیح نے جو اپنے تئیں یونس سے مثال دی۔یہ اسی کی طرف اشارہ تھا کہ وہ قبر میں زندہ داخل ہو گا اور زندہ رہے گا۔کیونکہ مسیح نے خدا سے الہام پایا تھا کہ وہ صلیب کی موت سے ہرگز نہیں مرے گا۔(کتاب البریہ - روحانی خزائن۔جلد ۱۳۔صفحہ ۴۶ حاشیہ ) مسیح محمدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی قبل از مقدمه خدا تعالٰی کی طرف سے الہامات کے ذریعہ برتیت کی اور مخالفین کی روسیاہی اور نکبت کی خبر دی گئی تھی۔نیز یہ بتایا گیا تھا کہ یہ مقدمہ صرف ایک آزمائش کے طور پر ہو گا۔(جیسا کہ اس قبل ازیں صفحہ ۱۶۱ پر بیان کیا جا چکا ہے )۔پس الہامات میں دیا گیا وعدہ پورا ہوا۔اس کا ذکر حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس طرح بیان فرماتے ہیں۔" جس طرح مسیح کو گر فتاری سے پہلے خبر دی گئی تھی کہ اس طرح تجھے گرفتار کریں گے اور تیرے قتل کے لئے کوشش کریں گے اور آخر خدا تجھے ان کی شرارت سے بچائے گا۔ایسا ہی مجھے خدا تعالیٰ نے اس مقدمہ سے پہلے خبر دی اور ایک بڑی جماعت جو حاضر تھی سب کو وہ