ابن مریم

by Other Authors

Page 164 of 270

ابن مریم — Page 164

(لوقا ۲۰۲۳) گویا حضرت مسیح علیہ السلام بغاوت کر کے خود بادشاہ بننے کا ارادہ رکھتے سیح محمدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی گرفتاری کے لئے یہی الزام آپ پر لگایا گیا کہ آپ حکومت کے خلاف اپنے مریدوں کو اکساتے ہیں۔اور مولوی محمد حسین بٹالوی نے یہ بیان آپ کے خلاف دیا کہ : انہوں (یعنی حضرت مسیح موعود علیہ السلام۔ناقل ) نے مسلمانان اور عیسائیوں وغیرہ میں پھوٹ پیدا کرائی ہے۔وہ فتنہ انگیز آدمی ہے۔" (کتاب البریہ۔روحانی خزائن جلد ۱۳ - صفحه (۲۵) حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے اس تشبیہ پر مزید روشنی ڈالتے ہوئے حضور علیہ السلام فرماتے ہیں: مسیح کے گرفتار کرانے کے لئے یہودیوں اور ان کے سردار کاہن نے شور مچایا تھا کہ مسیح سلطنت روم کا باغی ہے اور آپ بادشاہ بننا چاہتا ہے۔ایسا ہی محمد حسین بٹالوی نے عیسائیوں کا گواہ بن کر عدالت میں محض شرارت سے شور مچایا کہ یہ شخص بادشاہ بننا چاہتا ہے اور کہتا ہے کہ میرے مخالف جس قدر سلطنتیں ہیں ، سب کائی جائیں گی۔(کتاب البریہ - روحانی خزائن۔جلد ۱۳۔صفحہ ۴۵) نیز فرمایا: "جیسا کہ مسیح کے مقدمہ میں یہودی مولویوں نے جا کر گواہی دی تھی ضرور تھا کہ اس مقدمہ میں بھی کوئی مولویوں میں سے گواہی دیتا۔اس لئے اس کام کے لئے خدا نے مولوی محمد حسین صاحب