ابن مریم — Page 139
۱۴۱ (iv) واجب القتل یح موسوی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے خلاف مخالفت کا طوفان بد تمیزی اس قدر شدت اختیار کر گیا کہ آپ کو واجب القتل قرار دے دیا گیا اور بطور متفقہ فیصلہ یہ اعلان کیا گیا کہ " وہ قتل کے لائق ہے۔مسیح محمدی : " (متی ۲۶ : ۲۶) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی اس مشابہت میں واجب القتل قرار دیا گیا۔چنانچہ آپ کی بعض تحریرات کے باعث مولوی محمد حسین بٹالوی نے مسلمانوں کی طرف سے یہ متفقہ فیصلہ لکھا کہ " ( یہ ) مسلمانوں کے نزدیک ایک ایسا کفر ہے اور ارتداد ہے جس کا جواب بجر قتل اور کوئی نہیں۔(اشاعه السنه - جلد ۱۸۔نمبر ۱۳۔صفحہ ۹۵ ، ۹۶ ) (۷) قتل ، کار ثواب مسیح موسوی حواریوں کو آگاہ کیا تھا کہ حضرت عیسی علیہ السلام نے فرمایا تھا اور اپنے ” وہ وقت آتا ہے کہ جو کوئی تم کو قتل کرے گا وہ گمان کرے گا کہ میں خدا کی خدمت کرتا ہوں۔" (متی ۲:۱۶) چنانچہ ایسا ہی ہوا۔یہودیوں نے اول تو کار ثواب سمجھ کر حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو صلیب پر چڑہایا اور پھر بعد میں عیسائیوں کے قتل کا ایک سلسلہ چل پڑا۔مسیح محمدی : حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مخالفین کا بھی یہی نقطہ