ابن مریم — Page 138
۱۴ اس جماعت میں داخل ہونے سے بچاوے۔" (اشاعه السنة - جلد ۳۔نمبر ا۔صفحہ ۳) مولوی محمد حسین بٹالوی نے اپنے اس طرز عمل سے سردار کاہن کا مثیل ہونے کا کامل ثبوت فراہم کیا۔(iii) فتوی کفر مسیح موسوی حضرت مسیح علیہ السلام کے متعلق سردار کاہن نے کفر کا فتوی صادر کیا اور تمام فقہوں اور بزرگوں نے اس کی تائید کی۔لکھا ہے۔اس پر سردار کاہن نے یہ کہہ کر اپنے کپڑے پھاڑے کہ اس انہوں نے جواب میں کہا کہ یہ قتل کے لائق نے کفر بکا ہے۔ہے۔(متی ۳۶ : ۶۵ تا ۶۷) مسیح محمدی : سیح م موعود بر السلام کے خلاف مولوی محمد حسین بٹالوی نے فتوای لکھا کہ ” یہ کافر ہے تمام ہندوستان کے علماء نے اس پر دستخط کئے۔یہ فتوی ڈیڑھ سو صفحات پر مشتمل تھا اس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بارہ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ وہ کافر بلکہ اکفر ہے " (فتوی علمائے ہند و عرب۔بحوالہ سلسلہ احمدیہ - صفحہ ۳۴) حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس مشابہت کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں " جیسے ان (حضرت مسیح۔ناقل ) کو کافر بنایا گیا ، گالیاں دی گئیں۔۔۔۔ایسا ہی میرے پر کفر کا فتوی لگا اور گالیاں دی گئیں۔" (تحفہ گولڑویہ۔روحانی خزائن۔جلد۱۷۔صفحہ ۲۱۰)