ابن مریم — Page 127
۱۲۹ یسوع سب شہروں اور گاؤں میں پھرتا رہا اور ان کے عبادت خانوں میں تعلیم دیتا رہا اور بادشاہت کی خوشخبری کی منادی کرتا رہا۔مسیح محمدی (متی ۳۵۰۹) حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی اپنے دعوے کی منادی اور پیغام حق کی اشاعت کے لئے کئی سفر اختیار کئے۔مثلاً شروع میں ایک لمبا عرصہ لدہیانہ میں مقیم رہے۔پھر دہلی گئے اور وہاں کافی عرصہ قیام کیا۔پھر پٹیالہ تشریف لے گئے اور پیغام کو پہنچایا۔اسی طرح امرتسر ، لاہور ، سیالکوٹ اور جالندھر وغیرہ جاکر کلمہ حق کی تبلیغ کی اور حقیقت الامر سے لوگوں کو آگاہ کیا۔۔۔۔۔۔۔آپ کی آواز بہت جلد ملک کے مختلف حصوں میں پہنچ گئی اور لوگ آپ کے دعوی سے واقف ہو گئے۔" :۱۳ (1) بشارت (سلسلہ احمدیہ - صفحہ ۳۶) الہامات اور پیش گوئیاں صحیح موسوی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے بہت سی خوشخبریوں سے نوازا۔فرمایا وآتَيْنَهُ الإنجيل سورة المائدة کہ ہم نے اسے بشارات عطا کیں۔مسیح محمدی عبرت عن حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی اللہ تعالی نے