ابن مریم

by Other Authors

Page 128 of 270

ابن مریم — Page 128

بے شمار خوشخبریاں عطا کیں۔ان خوشخبریوں کا پہلی دفعہ جو مجموعہ تیار ہوا اس کا نام البشرای" رکھا گیا۔اسی طرح آپ نے پوری ہونے والی پیش گوئیوں اور الہامات کے مجموعہ کو المبشرات" کے نام سے موسوم کیا۔الانجیل اور البشری کے ایک ہی معنی ہیں۔(ii) وفات کے بارہ میں الہام اور ترقیات کی خبر مسیح موسوی : حضرت عیسی علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے یہ بتایا کہ إِذْ قَالَ اللَّهُ يَعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَرَافِعُكَ إِلَيَّ وَمُطَهَّرُكَ مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ سورة ال عمران ترجمہ : جب اللہ نے کہا۔اے علینی! میں تجھے طبعی طور پر وفات دوں گا اور تجھے اپنے حضور میں عزت بخشوں گا اور کافروں کے الزامات سے تجھے پاک کروں گا اور جو تیرے پیرو ہیں انہیں ان لوگوں پر جو منکر ہیں قیامت کے دن تک غالب رکھونگا مسیح محمدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی خدا تعالیٰ نے بالکل انہیں الفاظ میں وفات ، رفع درجات اور غلبہ کی خبر دی۔چنانچہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بارہ میں مذکورہ بالا آیت کریمہ آپ پر بھی الہام ہوئی۔(ملاحظہ فرمائیں۔تذکرہ۔ایڈیشن ۱۹۶۹ء صفحہ ۲۲۰ ، ۳۱۷) پس مذکورہ بالا آیت کریمہ حضرت عیسی علیہ السلام اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کامل مماثلت پر دال ہے۔