ابن مریم — Page 126
۱۲۸ کے باعث ان میں رواج پاچکے تھے۔آپ نے ان مروجہ مسخ شدہ عقائد کو صحیح صورت میں پیش کیا اور اسلام کا حقیقی ، روشن اور حسین چہرہ دنیا کے سامنے پیش کیا۔اسی طرح علماء کو بھی راہ سداد اختیار کرنے کی تلقین فرمائی۔اس کا ذکر آپ کی کتابوں میں کثرت سے موجود ہے۔(xii) مناظرے مسیح موسوی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو جابجا اس وقت کے علماء سے مناظرے کرنے پڑے۔انجیل میں ان کی مفصل روئیداد درج ہے۔سیح محمدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی بار بار مناظرے کرنے پڑے۔بار بار مخالف علماء سے سامنا ہوا۔چنانچہ : ۱۸۹۱ ء میں مولوی محمد حسین بٹالوی صاحب کے ساتھ لدھیانہ میں مناظرہ ہوا۔: ۱۸۹۱ء میں ہی مولوی محمد بشیر بھوپالوی صاحب سے دہلی میں مناظرہ ہوا۔۱۸۹۲ء میں مولوی عبد الحکیم کلانوری صاحب سے لاہور میں مناظرہ ہوا۔۱۸۹۳ء میں مسٹر عبداللہ آتھم مسیحی سے امرتسر میں مناظرہ ہوا۔وغیرہ (iv) تبلیغی سفر حضرت عیسی علیہ السلام نے پیغام حق کی تبلیغ کے مسیح موسوی : لئے کئی شہروں اور بستیوں کے چکر لگائے مثلاً و کپلس، یروشلم ، یهودیه ، یرون ، کفر نحوم ، پارگدرینیوں کا ملک ، گنسرت ، صور ، صیدا ، اور بیت علیاہ وغیرہ۔چنانچہ لکھا ہے۔