ابن مریم — Page 125
۱۲۷ (1) مادی اور دنیاوی ترقی مسیح موسوی حضرت عیسی علیہ السلام کے زمانہ میں مادی اور دنیاوی لحاظ سے ترقی ہوئی۔تہذیب و تمدن کے اصول اور طریقے جدید رنگ میں وضع کئے گئے۔مسیح محمدی حضرت مسیح موعود علیہ السّلام کے وقت میں بھی مادی اور دنیاوی اعتبار سے دنیا ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوئی۔اس امر میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے مشابہت کا تذکرہ کرتے ہوئے حضور علیہ السلام فرماتے ہیں۔ان کے عہد میں دنیا کی وضع جدید ہو گئی تھی۔سڑکیں ایجاد ہو گئی تھیں۔ڈاک کا عمدہ نظام ہو گیا تھا۔فوجی انتظام میں بہت صلاحیت پیدا ہو گئی تھی اور مسافروں کے آرام کے لئے بہت کچھ باتیں ایجاد ہو گئی تھیں۔اور پہلے کی نسبت قانون معدلت نہائت صاف ہو گیا تھا۔ایسا ہی میرے وقت میں دنیا کے اسباب بہت ترقی کر گئے ہیں۔یہاں تک کہ ریل کی سواری پیدا ہو گئی۔جس کی خبر قرآن شریف میں پائی جاتی te ( تذکرہ الشہادتین۔روحانی خزائن۔جلد ۲۰۔صفحہ ۳۰ ) (ii) مروجہ باطل عقائد کارد مسیح موسوی حضرت عیسی علیہ السلام نے یہود کے بہت سے مروجہ غلط عقائد کو کلیہ رد کر دیا اور علماء کو ان کی غلطیوں پر اطلاع دی۔اس کا تذکرہ اناجیل میں بار بار آتا ہے۔مسیح محمدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مسلمانوں کو ان کے غلط عقائد سے آگاہ کیا جو مرورِ زمانہ کے ساتھ قرآن و احادیث نبویہ کی غلط تشریحات۔