ابن مریم

by Other Authors

Page 111 of 270

ابن مریم — Page 111

۱۱۳ " اور آپ کے سخت مخالف مولوی محمد حسین بٹالوی رقمطراز ہیں کہ مولف براہین احمدیہ مخالف اور موافق کے تجربے اور مشاہدے کی رو سے واللہ حسیبہ شریعت محمدیہ پر قائم و پرہیز گار اور صداقت شعار ہیں۔ce (اشاعۃ السنہ - جلدے نمبر ۹) (iii) صداقت کے ثبوت کے لئے معجزات و نشانات مسیح موسوی حضرت عیسی علیہ السلام کی صداقت کے ثبوت کے طور پر خدا تعالیٰ نے آپ کو بے شمار معجزات و نشانات عطا فرمائے۔تاکہ ایک منکر کے لئے ہدایت اور روشنی کی راہیں واضح ، روشن اور کشادہ ہو جائیں اور مومن اپنے ایمان اور وفائیں مزید ترقی کریں۔قرآن کریم میں بھی ان معجزات کا ذکر ہے اور انجیل میں لکھا ہے کہ اس کتاب میں لکھے نہیں گئے۔؟ یسوع نے اور بہت سے معجزے شاگردوں کے سامنے دکھائے جو (یوحنا ۲۰ ، ۳۱) سے مسیح محمدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کے ثبوت کے لئے خدا تعالیٰ نے آپ کے ہاتھ پر کثرت سے نشانات و معجزات ظاہر فرمائے۔ان کا ذکر آپ کی کتب، حقیقۃ الوحی ، نزول ، اسیح ، نشان آسمانی وغیرہ میں تفصیل - موجود ہے۔آپ فرماتے ہیں۔" مجھے اس خدا کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ وہ نشان جو میرے لئے ظاہر کئے گئے اور میری تائید میں ظہور میں آئے۔اگر ان کے گواہ ایک جگہ کھڑے کئے جائیں تو دنیا میں کوئی