ابن مریم

by Other Authors

Page 112 of 270

ابن مریم — Page 112

بادشاہ ایسا نہ ہو گا جو اس کی فوج ان گواہوں سے زیادہ ہو۔تاہم اس زمین پر کیسے کیسے گناہ ہو رہے ہیں کہ ان نشانوں کی بھی لوگ تکذیب کر رہے ہیں۔آسمان نے بھی میرے لئے گواہی دی اور زمین نے بھی۔اعجاز احمدی۔روحانی خزائن جلد ۱۹۔صفحہ ۴ ) (۷) انکار کی ایک وجہ لفظ نزول سیح موسوی حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے جب اپنی ماموریت کا اعلان کیا تو مخالفین نے نزول ایلیا کے مسئلہ کی آڑ لے کر آپ کا انکار کر دیا کہ ایلیاء آسمان سے نہیں اترا اس لئے مسیح کی آمد کیسے ممکن ہو سکتی ہے۔سیح محمدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعوی پر بھی مخالفین نے ایسے ہی مسئلہ کی آڑ لی کہ مسیح آسمان سے اترنا چاہئے۔اور اس طرح وہ مامور زمانہ پر ایمان لانے سے محروم رہے۔اس مشابہت کا ذکر کرتے ہوئے حضور علیہ السلام فرماتے ہیں کہ مسیح کے وقت جب یہ حجتیں پیش کی گئی تھیں کہ جب تک ایلیا آسمان سے نازل نہ ہو سچا مسیح نہیں آسکتا اور میرے مقابل پر بھی یہ باتیں پیش کی گئیں کہ آنے والا مسیح آسمان سے اترے گا۔(کتاب البریہ۔روحانی خزائن جلد ۱۳۔صفحہ ۱۰۸) (۷) تائید الہی مسیح موسوی اللہ تعالیٰ نے حضرت عیسی علیہ السلام کی ہر گام پر مدد فرمائی اور تائید ملائکہ ہمیشہ آپ کے شامل حال رہی جیسا کہ اللہ تعالیٰ قرآن