ابن مریم — Page 108
گئے۔یہ بھی ایک مماثلت تھی جو خدا تعالیٰ نے پوری کر دی۔( ملفوظات۔جلد ۹۔صفحہ ۴۸۲) ( ii ) سر اور تن کی جدائی مسیح موسوی کے ارہاض حضرت یحییٰ علیہ السلام کا سر تن سے جدا کیا گیا اور سر اور تن کی علیحدہ علیحدہ تدفین ہوئی۔متی باب ۱۴ میں یہ ذکر ہے کہ حضرت یحییٰ کا سر کاٹ کر ہیرودیس کو پیش کیا گیا اور لاش آپ کے شاگردوں نے دفن کر دی۔انجیل کی کسی تحریر سے یہ معلوم نہیں ہوتا کہ بعد میں آپ کے شاگردوں کو ہیرودیس کے قبضہ سے آپ کا سر مل سکا یا نہیں۔اس سے یہی یقینی نتیجہ نکلتا ہے کہ آپ کا سر اور تن علیحدہ علیحدہ جگہ دفن ہوئے۔مسیح محمدی کے ارباص حضرت سید احمد شہید کا سر بھی تن سے جدا کر دیا گیا چنانچہ آپ کا سر اور جگہ ، اور دھڑ اور جگہ مدفون ہیں۔اس سلسلہ میں لکھا ہے کہ " آپ کا تن تلہٹہ (بالا کوٹ سے نومیل کے فاصلہ پر ایک جگہ ہے) میں غیر معلوم مقام پر دفن ہوا ، سر گڑھی حبیب اللہ خان کے پل کے پاس ہے۔( سید احمد شہید - جلد دوم - صفحه (۴۴۱) اللہ تعالیٰ نے ارہاہوں کے حالات کو بھی مشابہ بنا کر حضرت عیسی علیہ السلام اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مماثلت کا زبر دست ثبوت فراہم کر دیا ہے۔ماموریت