ابن مریم

by Other Authors

Page 106 of 270

ابن مریم — Page 106

I+A ہی تعجب کیا گیا۔چنانچہ ایسے وقت میں جب کہ اسلام کی ترجمانی کرنے والا کوئی نہ تھا۔ادیان باطلہ اسلام کو گونگا سمجھ کر ہر قسم کی زبان درازی کر رہے تھے۔رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت و کردار کو داغدار اور بھیانک صورت میں پیش کیا جا رہا تھا اور تعلیم قراں نشانہ تضحیک بن چکی تھی کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام جری اللہ بن کر آئے اور اسلام کے دفاع میں براہین احمدیہ کے نام سے ایسی معجزانہ کتاب لکھی کہ گویا اسلام کو پھر سے قوت گویائی مل گئی۔اس کتاب کے پر تاثیر بیان سے لوگ حیران ہو گئے۔محققین نے براہینِ احمدیہ کو اس زمانہ میں بالاتفاق اسلامی مدافعت کا شاہکار قرار دیا۔چنانچہ اہل حدیث مسلک کے نامور لیڈر مولوی محمد بٹالوی نے لکھا کہ ” ہماری رائے میں یہ کتاب اس زمانہ میں موجودہ حالت کی نظر سے ایسی کتاب ہے جس کی نظیر آج تک اسلام میں تالیف نہیں ہوئی۔؟ " (اشاعۃ السنة - جلدے۔صفحہ ۶ - ۱۸۸۶ء ) حسین حضرت عیسی علیہ السلام اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پر تاثیر کلام کے بارہ میں تبصروں میں کس قدر مشابہت پائی جاتی ہے۔: 11 ارباص حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے ارہاص حضرت یحی علیہ السلام تھے جو ایلیا بن کر حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی آمد کی راہ درست کرنے کے لئے مبعوث ہوئے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارہاص حضرت سید احمد شہید تھے جو آپ کی