ابن مریم

by Other Authors

Page 104 of 270

ابن مریم — Page 104

بنی نوع انسان کی ہمدردی میں میرا مذہب یہ ہے کہ جب تک دشمن کے لئے دعا نہ کی جائے پورے طور پر سینہ صاف نہیں ہوتا۔شکر کی بات ہے کہ ہمیں اپنا کوئی دشمن نظر نہیں آتا جس کے واسطے (ہم نے دو تین مرتبہ دعا نہ کی ہو۔ایک بھی ایسا ( ملفوظات۔جلد ۳۔صفحہ ۹۶، ۹۷) (ii) تازه خیالی حضرت عیسی علیہ السلام ایسے وقت میں مبعوث مسیح موسوی : ہوئے جب کہ مذہبی اور اعتقادی لحاظ سے دبیز دقیانوسی پردوں نے ذہنوں اور عقلوں کو ڈھانپ رکھا تھا۔شریعت موسوی کو آپ نے ایک اچھوتے ، معقول اور قابل عمل رنگ میں لوگوں کے سامنے پیش کیا۔چنانچہ پادری طالب الدین صاحب اپنی کو حیات اسیح کے صفحہ ۱۴۰ پر لکھتے ہیں کہ " وه تازه خیال اور تازہ بیان آدمی تھا۔" اسی لئے اس زمانہ کے علماء آپ کے بیانات کو شریعت موسویہ سے رو گردانی قرار دیتے تھے اور کہتے تھے کہ اس نے کفر بکا ہے"۔مسیح محمدی : حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا معاملہ بھی بعینہ یہی تھا اسی لئے مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ " علمائے ظواہر مجتہدات او را علی نبینا وعلیہ الصلوۃ و السلام از کمال دقت و غموض ماخذ انکار نمائند و مخالف کتاب و سنت دانند۔(مکتوبات۔دفتر دوم۔حصہ ہفتم صفحہ ۱۴۔مکتوب ۵۵ )