ابن مریم

by Other Authors

Page 103 of 270

ابن مریم — Page 103

۱۰۵ اور غریبی کا زیور پہنایا۔لذات دنیا سے منہ موڑ کر مسجد کو اپنا مسکن بنایا۔ذکر الہی اور تدبر قرآن اور مطالعہ میں اتنا مگن ہوئے کہ بعض اوقات کھانے پینے کا بھی ہوش نہ رہا۔بلکہ کئی مرتبہ گھر والے آپ کا کھانا بھیجوانا بھی بھول جاتے اور پھر بعد میں بچی کھی روٹی آپ کو بھیجوا دیتے۔اس وقت کا ذکر آپ یوں بیان فرماتے ہیں۔لفاظات الموائد كان اكلي»۔کہ دستر خوان کے بچے ہوئے ٹکڑے میرا کھانا ہوا کرتے تھے۔غریبی کی اس حالت میں حضرت عیسی علیہ السلام سے اپنی اس مماثلت کا ذکر کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔قد جئتكم مثل ابن مريم غربة حق وربي يسمعن ويراني»۔کہ میں تمہارے پاس عیسیٰ علیہ السلام کی طرح غربت کی حالت میں آیا ہوں۔: 1۔(i) انسان سے محبت پبلک زندگی مسیح موسوی حضرت عیسی علیہ السلام بنی نوع انسان کے لئے صلح و آشتی کا پیغام لے کر آئے اور محبت والفت آپ کی تعلیم کے بنیادی ارکان میں شمار کا ہوتی ہے۔اسی لئے آپ کے بارہ میں لکھا ہے۔” وہ بنی آدم کو پیار کرتا تھا۔" (حیات اسیح۔صفحہ ۱۴۳) مسیح محمدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا سینہ و دل بھی بنی نوع انسان کی ہمدردی سے معمور تھا۔آپ فرماتے ہیں