ابن مریم

by Other Authors

Page 91 of 270

ابن مریم — Page 91

۹۳ کرافٹ حالات بحوالہ سوانح سید احمد شہید - جلد اول۔صفحہ ۳۳۸) اس دور حکومت کے ظلم و جور کی تصویر کے لئے یہی الفاظ کافی ہیں ورنہ ان مظالم کی تفصیل تو تاریخ انسانیت کی خون آلود طویل داستاں ہے۔اس مشابہت کا ذکر کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔" حضرت مسیح کی پیدائش ایسے ظالم بادشاہ یعنی ہیروڈیس کے وقت میں ہوئی تھی جو اسرائیل کے لڑکوں کو قتل کرتا تھا۔ایسا ہی میری پیدائش سکھوں کے زمانہ کے آخری حصہ میں ہوئی تھی جو مسلمانوں کے بھی۔لئے ہیروڈیس سے کم نہ تھے۔" (تحفہ گولڑویہ۔روحانی خزائن جلد۱۷۔صفحہ ۲۱۰ حاشیہ ) شیح موسوی مقام پیدائش کی تعیین ۷ سیح حضرت عیسی علیہ السلام کی جائے پیدائش کے بارہ میں پہلے سے خبر دی گئی تھی۔چنانچہ لکھتا ہے کہ "اے بیت لحم افراتاه ! تجھ میں سے ایک شخص نکلے گا اور میرے حضور اسرائیل کا حاکم ہو گا۔" (میگاه ۲۰۵) مسیح محمدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جائے پیدائش کے بارہ میں بھی پہلے سے اشارہ کر دیا گیا تھا۔چنانچہ شیخ علی حمزہ بن علی مالک الطوسی اپنی کتاب ”جواہر الاسرار " میں جو ۸۴۰ھ میں تالیف ہوئی تھی ، مہدی معہود کے بارہ میں مندرجہ ذیل عبارت تحریر فرماتے ہیں۔در اربعین آمده است که خروج مهدی از قریه کدعه باشد قال النبي : يخرج المهدي من قرية يقال لها كدعه ويصدقه الله تعالى