ابن مریم — Page 90
۹۲ (iv) ظالم حاکم کے عہد میں پیدائش مسیح موسوی حضرت عیسی علیہ السلام ایک نہایت ظالم بادشاہ ہیرودیس کے عہد حکومت میں پیدا ہوئے۔اس کے بارہ میں لکھا ہے۔اس کی رعایا اس سے نفرت رکھتی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔وہ ایک قاتل اور حریص اور شان و شکوہ کو پسند کرنے والا آدمی تھا۔مگر اس کے ساتھ ہی وہ ظالم اور فریبی اور مردہ اور پلید دل بھی رکھتا تھا۔۔کوئی ایسا جرم نہ تھا جس کا مرتکب وہ نہ تھا۔اس کا محل خون میں تیر رہا تھا۔ce حیات اسیح۔صفحہ ۳۴) مسیح محمدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیدائش بھی انتہائی ظالم حکمران رنجیت سنگھ کے دور حکومت میں ہوئی۔اس کے دور حکومت میں جبر و استبداد کا اندازہ اس سے ہو سکتا ہے کہ " پھولا سنگھ اکالی کو اجازت دے دی گئی کہ وہ مسلمان آبادی پر نہایت گھناؤنے ظلم کرے۔ان کو حد درجہ مکروہ انداز کی تذلیلات کا ہدف بنائے۔" ( پنجاب گور نمنٹ ریکارڈ۔جلد پنجم۔صفحہ ۱۰۶ بحوالہ سوانح سید احمد شہید - جلد اول۔صفحہ ۳۳۸) اور مور کرافٹ نے لکھا کہ وو رنجیت سنگھ نهایت منظم طریقے پر سب کو ظلم و غضب کی چکی میں پیتا ہے۔" و یہ نہنگ گروہ کا لیڈر تھا اور اپنے ظلم کی وجہ سے بے حد بد نام تھا۔رنجیت سنگھ اسے اپنی فوج میں سب سے آگے رکھتا تھا۔