ابن مریم — Page 92
۹۴ ويجمع أصحابه من أقصى البلاد على عدة أهل بدر بثلاث مائة وثلاثة عشر رجلاً ومعه صحيفة مختونة (أي مطبوعة)، فيها عدد أصحابه بأسمائهم وبلادهم وخلالهم۔لفظ ( منقول از ضمیمه انجام آنتم۔روحانی خزائن جلد ۱۱۔صفحہ ۳۲۵) کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مہدی ایسی بستی سے ظاہر ہو گا کہ جس کا نام کدعہ ہے۔لفظ "کدعہ " صاف طور پر ظاہر کر رہا ہے قادیاں" کا معرب ہے۔) اور پھر فرمایا کہ خدا اس مہدی کی خود تصدیق کرے گا اور دور دور سے اس کے دوست اس کے گرد جمع کر دے گا جن کا شمار اہل بدر کے شمار کے برابر ہو گا یعنی ۳۱۳ تین سو تیرہ ہوں گے اور ان کے نام بقید مسکن و خصلت چھپی ہوئی کتاب میں ہوں گے۔: 9 بچپن اور جوانی ( 1 ) بچپن میں شوق عبادت سیح موسوی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بچپن کے حالات پردہ اخفاء میں ہیں۔بہر حال وقت کے دھندلکے میں کچھ کچھ نقوش نظر آجاتے ہیں جن سے آپ کے بچپن کی تصویر کے بعض دلکش رنگ ابھرتے دکھائی دینے لگتے ہیں۔جس طرح مندرجہ ذیل واقعہ بچپن میں آپ کے شوق عبادت ذکر الہی اور دینی علوم کے حصول میں رغبت و انہماک کی عکاسی کرتا ہے۔لکھا ہے اس کے ماں باپ ہر عید فسح پر یروشلم جایا کرتے تھے اور جب وہ بارہ برس کا ہوا تو عید کے دستور کے موافق یروش وہ ان دنوں کو پورا کر کے لوٹے تو وہ لڑکا یسوع یروشلم میں رہ گیا اور اس گئے۔جب