ابنِ سلطانُ القلم — Page 185
ابن سلطان القلم ~ 185 - ~ کارکنان تعلیم کے لیے آپ کا یہ وصف قابل تقلید ہے کہ باوجود سرکاری فرائض کی بوجہ احسن ادائیگی کے جو ہیڈ ماسٹری یا ڈسٹرکٹ انسپکٹری سے زیادہ وقت جاری چاہتے ہیں اور زیادہ نازک بھی ہیں) آپ کئی ایک اخبار ورسائل میں متواتر اور مسلسل بیش قیمت علمی مضامین لکھتے اور تصنیف و تالیف کا سلسلہ مزید برآں رکھتے ہیں۔مدینہ کا نفرنس، فنون لطیفہ وغیرہ آپ کی عالی قدر علمی یادگاریں اُردو لٹریچر میں بیش قرار اضافہ کر رہی ہیں۔امید ہے کہ کارکنان تعلیم اگر تعلیم و تربیت کے حال پر توجہ فرماویں تو اس علمی خادم کی ہستی کچھ نہ کچھ ہو جائے۔“ (ایڈیٹر) صحیح اور غور کرنے والا دماغ: رسالہ ”الناظر “ کا آپ کے مضمون ” نظام نسبت“ پر تبصرہ درج ذیل ہے: ”ہمارے محترم دوست خان بہادر میرزا سلطان احمد صاحب کو قدرت نے ایک صحیح اور غور کرنے والا دماغ عنایت کیا ہے اور آپ فلسفہ کے اُن عمیق مسائل پر تشخص کرنے کے عادی ہیں جن سے واقفیت دین و دنیا کی خیر وبرکت کا موجب موجب ہوتی ہے۔آپ نے ایک نہایت قیمتی مضمون به عنوان بالا فرمایا ہے اور ہم امید کرتے ہیں ناظرین اس کے مطالعہ سے مستفید زیب رقم و ہوں گے۔(ایڈیٹر ) ا تبصر واز ایڈیٹر ” تعلیم و تربیت“ نے نومبر دسمبر سن معلوم نہیں ہو سکا۔(مؤلف) ۲ رسالہ ”الناظر “۔تاریخ معلوم نہیں ہو سکی۔(مؤلف)