ابنِ سلطانُ القلم — Page 186
ابن سلطان القلم ~ 186 ~ بالغ نظری، نکته سنجی، دقیقه شناسی: رسالہ ”نقاد“ کے مدیر نے آپ کے مضمون ”تنقید“ پر مختصر اور جامع تبصرہ کرتے ہوئے لکھا: ”ہم خان بہادر مرزا سلطان احمد صاحب کے ممنون ہیں کہ انھوں نے یہ پر مغز مضمون خاص ”نقاد کے لیے مرحمت فرمایا، جس کے ہر فقرہ سے اُن کی بالغ نظری، نکتہ سنجی اور دقیقہ شناسی عیاں ہوتی ہے۔ایڈیٹر فاضل اور واقف کار مضمون نگار : 166 رسالہ "عصر جدید “ کے ایڈیٹر آپ کے مضمون ”زمینداروں کی جائیداد “ پر تبصرہ کرتے ہوئے تحریر کرتے ہیں: ” فاضل اور واقف کار مضمون نگار کا یہ مضمون میں نہایت خوشی کے ساتھ چھاپتا ہوں۔اُن کی دلچسپی اور عام خیر خواہی کا ثبوت اس سے ملتا ہے کہ ”عصر 66 جدید “ اپریل ۱۹۰۴ء پہنچنے سے تین چار روز کے اندر یہ مضمون وصول ہوا ہے۔مرزا سلطان احمد فلسفیانہ دماغ رکھتے ہیں۔جیسا اُن کے ”رسوم“ کے مضمون سے ظاہر ہوتا ہے، لیکن اُن کی طبیعت عملی باتوں کی طرف راغب ہے اور یہ اجتماع ہر طور سے مبارک ہے۔اُن کی تحریریں زمینداروں کے متعلق اور جدا رسالے شائع ہو چکے ہیں۔جو معاملہ انھوں نے پیش کیا ہے وہ ادھر کے زمینداروں کے لیے لائق غور ہے۔ا رسالہ ”نقاد “، اپریل ۱۹۱۳ء صفحه ۴