ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 184 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 184

ابن سلطان القلم ~ 184 ~ ور نہ جناب مضامین نویسی میں ایسے مشاق ہیں کہ ہر رسالہ اور اخبار کے مفید مطلب بے تکان بے شمار طویل مضامین لکھ سکتے ہیں اور علاوہ ازیں جناب کے اخلاق کا یہ حال ہے کہ جب بھی جناب سے مضمون مانگا جاتا ہے آپ بلا توقف اس درخواست کو قبول فرماتے اور فورا ہی مضمون لکھ کر ارسال کر دیتے ہیں۔چنانچہ اب جب آپ سے مضمون طلب کیا گیا تو آپ نے ہماری درخواست پہنچتے ہی رسالہ کی زینت کے لیے فورا یہ مفید فاضلانہ مضمون لکھ کر افتخار بخشا ہے۔امید ہے کہ ہمارے ناظرین کرام اس مضمون سے پورا پورا فائدہ اُٹھائیں گے اور اس کے صلے میں جناب کا تہ دل سے شکریہ ادا کریں گے۔(ایڈیٹر ) آپ کی عالی قدر علمی یادگاریں اردو کا سرمایہ : مدیر رسالہ ”تعلیم و تربیت“ آپ کے مضمون بعنوان ”تربیت کرتے ہوئے لکھتے ہیں: یه گرانقدر علمی عطیہ ہمارے دیرینہ کرم فرما خان بہادر مرزا سلطان احمد صاحب افسر مال اکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر گوجرانوالہ کے قلم معجز رقم کا نتیجہ ہے۔آپ کے فلسفیانہ مضامین کی شہرت، عالمانہ قابلیت اور قوت استدلال جس قدر مسلم ہے وہ کسی تشریح مزید کی محتاج نہیں۔فن زراعت سے آپ کو خاص دلچسپی ہے، جس میں آپ نے کئی ایک کتابیں تصنیف فرمائی ہیں۔ا رہنمائے تعلیم، جولائی ۱۹۱۵ء صفحہ 0